کراچی(نیوزڈیسک)جعلی ڈگری اسکینڈل میں ملوث آئی ٹی کمپنی ایگزیکٹ نے اہم شخصیات سمیت 147 لوگوں کو ڈاکٹریٹ ،(پی ایچ ڈی) کی ڈگریا جاری کیں۔ اتوار کو ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈگریاں حاصل کرنے والوں میں ایران کے سابق نائب وزیر خارجہ سمیت مشرقی وسطی کی شخصیات کے علاوہ بعض امریکی فوج کے افسران بھی شامل ہیں،ایف آئی اے زرائع کے مطابق تاحال جعلی ڈگریوں کے650 ڈبوں کی نشادنہی ہوچکی ہے جبکہ ایک ڈبے میں100 کے قریب ڈگریاں ہوتی ہیں،ایف آئی اے زرائع کے مطابق ڈگری جاری کئے جانے سے قبل امیدوار سے ہزار وں ڈالرز وصول کئے جاتے تھے،جس کے بعد اکاو ¿نٹ میں رقم منتقل ہونے پر دگری جاری کی تھی،زرائع کے مطابق ڈگری حاصل کرنے والوں کو مختلف پیکج آفر کئے جاتے تھے