جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان کا زرداری اور نواز پر کاری وار

datetime 31  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکم پر میاں افتخار حسین کے خلاف ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی، وہ دلیر آدمی ہیں میں ان کی عزت کرتا ہوں لیکن خیبرپختونخوا کی پولیس قانون کے مطابق کام کرتی ہے، کے پی کے پولیس غیر سیاسی ہے، ہمارے کہنے سے نہ ایف آئی آر درج ہوئی اور نہ ہی ہمارے کہنے سے رد ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کا بیان سنا، میں انہیں کہتا ہوں کہ زرداری صاحب، یہ آپ کے سندھ کی پولیس نہیں جو ذوالفقار مرزا اور صحافیوں پر تشدد کرتی ہے اور نہ ہی یہ پنجاب کے گلو بٹ ہیں بلکہ یہ خیبرپختونخوا کی پولیس ہے جو بنا کسی سیاسی دباﺅ کے کام کرتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ اسماعیلی برادری پر سازش کے تحت حملہ کیا گیا، اس طرح کے واقعات نیشنل ایکشن پلان کو کمزور کرنے کےلئے کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ جعلی یا درست ہونے کا فیصلہ نادرا کا کام نہیں نادرا کا کام صرف گنتی کرنا ہے فیصلہ کرنا نہیں، چیئرمین نادرا نے جوڈیشل کمیشن میں پیش ہونا تھا وہ بیرون ملک چلے گئے،جب جوڈیشل کمیشن نے طلب کیا گیا تب بتا دیتے کہ میں نے بیرون ملک جانا ہے،حکومت نادرا پر دباﺅ ڈال کر سارا کچھ کروا رہی ہے، نادرا سے ووٹوں کی تصدیق کےلئے 26لاکھ روپے خرچ کئے ہیں۔تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ اس سماعت پر ہم نے نادرا کے چیئرمین سے جرح کرنا تھی تاہم چیئرمین نادرا الیکشن ٹربیونل میں بیان دینے کے بجائے بیرون ملک چلے گئے، فافن کے مدثر رضوی نے جوڈیشل کمیشن میں بیان دیا کہ این اے 122کی تحقیقات کرنے پر ایاز صادق کی طرف سے ہمیں دھمکیاں ملیں، یہ کیسی جمہوریت ہے، میں ٹربیونل کے جج سے درخواست کرتا ہوں کہ این اے 122کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کریں، ایک ہفتے کے اندر کیس ختم کیا جائے، دو سال سے کیس چل رہا ہے ابھی تک فیصلہ نہیں آیا حالانکہ چار ماہ میں فیصلہ دینا تھا، الیکشن ٹربیونل اس کو لٹکانے کے بجائے آرپار کرے۔ عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر فخر ہے،41ہزار لوگ بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہوں گے، پہلی بار اختیارات گاﺅں کی سطح پر منتقل ہوئے ہیں،بلدیاتی انتخابات میں پولیس اور انتظامیہ کے سارے اختیارات الیکشن کمیشن کے پاس تھے، سات سات ووٹ ڈالنے کے حساب سے وقت تو لگنا تھا، الیکشن کمیشن کو اس کےلئے تیاری کرنی چاہیے تھی، خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی دھاندلی کی تفتیش کےلئے وزیراعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔(

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…