گوجرانوالہ(نیوزڈیسک)گوجرانوالہ کامونگی میں فائرنگ ، ن لیگی ایم پی اے رانا شمشاد بیٹے سمیت قتل، تفصیلات کے مطابق ن لیگی ایم پی اے اپنے فارم ہاﺅس سے واپس آرہے تھے کہ راستے میں کار سوار افراد نے فائرنگ کردی جس سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا شمشاد اور ان کا بیٹا جاںبحق ہوگئے، واقعہ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، رانا شمشاد مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی تھے ،رانا شمشاد سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بھی رہے ہیں، رانا شمشاد اور ان کے بیٹے کے بہیمانہ قتل پر وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور اعلیٰ حکام سے فوری طورپر رپورٹ طلب کرلی ہے، وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پولیس کے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی ہے کہ فوری طورپر واقعہ میں ملوث مجرموں کو گرفتار کیاجائے۔