منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

کشمیر کے بغیر پاکستانی نقشہ؛ مشاہد اللہ کی یو این ڈی پی کو وارننگ

datetime 31  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیرموسمیاتی تغیرات سینیٹر مشاہد اللہ خان نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یواین ڈی پی کی رپورٹ میں کشمیرکو پاکستان کے نقشے میں ظاہرنہ کرنے پرسخت نوٹس لیتے ہوئے وارننگ دی ہے کہ آئندہ اگر یواین ڈی پی نے ایسی سنگین غلطی کی تونہ صرف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے باضابطہ احتجاج کیاجائے گابلکہ سفارتی سطح پر دفترخارجہ کے ذریعے ذمے دارافسران کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیاجائے گا۔گزشتہ دنوں یواین ڈی پی اوروزارت موسمیاتی تغیرات کی مشترکہ رپورٹ کے اجراکے ساتھ جاری ہونے والے بروشرپر نقشے میں کشمیر کوپاکستان کاحصہ نہیں دکھایا گیاتھا۔ یواین ڈی پی کے اسلام آباد میں اسسٹنٹ کنٹری ڈائریکٹرامان خان نے اسے چھپائی کی غلطی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ویب سائٹ پرپاکستان کے درست نقشے والابروشر اپ لوڈ کردیا گیاہے۔ پاکستانی نقشے میں دکھایاگیا مقبوضہ کشمیراس لیے واضح طورپر ظاہرنہیں ہوپایا کہ مقبوضہ کشمیر کارنگ اوراس بروشرکے صفحے یابیک گراونڈکا رنگ ایک جیساتھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…