اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق صدر و شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے اے این پی کے رہنما میاں افتخار کے خلاف مقدمات اور گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کی گرفتاری عمران خان کی آمرانہ ذہنیت کی عکاسی کرتی ہے ۔ اے این پی رہنما میاں افتخار کی گرفتاری انتقامی کارروائی ہے ۔ اتوار کے روز اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے صوبے میں دھاندلی کی بدترین مثال قائم کی ہے عمران خان خود دھاندلی کا شور مچا رہے تھے لیکن اپنے صوبے میں انہوں نے بھی باقیوں سے بڑھ کر دھاندلی کی ۔ اے این پی رہنما کی گرفتاری دھاندلی قابل مذمت ہے پی ٹی آئی صوبے میں مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کرے ۔
زرداری کی جانب سے میاں افتخار کے خلاف مقدمات اور گرفتاری کی مذمت
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں