جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈیرہ: صوبائی وزیرعلی امین گنڈاپور بیلٹ باکسز لیجاتے ہوئے پکڑے گئے ،مقدمہ درج

datetime 31  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کے خلاف پولنگ عملے اور پولیس اہلکاروں پر تشدد اور فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر علی امین گنڈاپور اپنے محافظوں کے ہمرا ڈیرہ اسماعیل خان میں یو سی ہمت کے پولنگ اسٹیشن میں گھس گئے اور بیلٹ باکسز ساتھ لے جانے کی کوشش کی لیکن مقامی افراد نے ان کی گاڑی کا گھیراو¿ کرلیا، مقامی افراد سے جان چھڑانے کیلئے علی امین گنڈاپور کے محافظوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی، خاتون کے زخمی ہونے کے بعد مقامی افراد مزید مشتعل ہو گئے اور صوبائی وزیر کی گاڑی کے شیشے توڑ دیئے تاہم مقامی قبائلی افراد نے مداخلت کر کے مشتعل افراد کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی گاڑی کو نذر آتش ہونے سے بچایا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او موقع پر پہنچے اور 3 گھنٹے تک محصور رہنے والے علی امین گنڈا پور کو مشتعل مظاہرین کے ہجوم سے نکالا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو تحریری اور زبانی طور پر صوبائی وزیر کے غیر قانونی اقدام کی شکایت کردی گئی ہے جب کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ صدر میں 2 مقدمات بھی درج ہو چکے ہیں۔ بیلٹ باکسز بھی ریٹرنگ افسران کو دوبارہ واپس کر دیئے گئے ہیں اور اگر بیلٹ باکسز کی سیل کھلی ہوئی تو اس صورت میں حلقے میں دوبارہ سے انتخابات ہوں گے، اگر بیلٹ باکسز کی سیل بند ہوئیں تو اس صورت میں صرف ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے گی۔

مزید پڑھئے:ہر سال مردہ لوگوں کو قبروں سے نکالنے والاانڈونیشین قبیلہ

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…