جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

سانحہ مستونگ کیخلاف بلوچستان میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال

datetime 31  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سانحہ مستونگ کے خلاف کوئٹہ سمیت صوبے میں اتوار کو شٹرڈاؤن ہڑتال رہی۔ شہر میں سوگ کی فضا اور تمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز بند کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری سطح پر تین روز کے سوگ کا اعلان بھی کیا گیا ۔ سانحہ مستونگ کھڈ کوچہ کے خلاف حکومت بلوچستان ، مختلف سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں کی اپیل پر کوئٹہ ، پشین ، قلعہ عبداللہ ، چمن ، قلعہ سیف اللہ ، ڑوب ، مسلم باغ ، زیارت ، کچلاک ،مستونگ ، قلات ، خضدار اور دیگر علاقوں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ۔ کوئٹہ میں جناح روڈ ، شاہراہ اقبال ، لیاقت بازار ، زرغون روڈ ، ہزارگنجی ، بروری روڈ ، کانسی روڈ سمیت شہر کے تمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز بند رہے۔ شہر بھر میں سناٹا اور ہو کا عالم رہا ، پٹرول پمپ ، سی این جی سٹیشنز ، چھوٹے بڑے ریسٹورنٹ ، ٹی سٹال ، سڑک کنارے لگنے والے فروٹ کے ٹھیلے تک غائب تھے سڑکوں پر ٹریفک معمو ل سے کم رہی، انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے اہم شاہراہوں پر پولیس اور ایف سی کی نفری تعینات کر رکھی تھی۔ سانحہ مستونگ کے سبب سرکاری سطح پر تین روز کے سوگ کا اعلان بھی کیا گیا ۔ دوسری طرف پشین میں دہشت گردوں کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والوں میں سے سترہ افراد کی نماز جنازہ آبائی علاقوں میں جبکہ دس افراد کی نماز جنازہ قلعہ عبداللہ اور چمن میں ادا کرنے کے بعد سات افراد کی تدفین پشین کے علاقوں گانگلزئی ، ھورمزئی اور کربلا میں کر دی گئی جس میں صوبائی وزرا ، سیاسی رہنماؤں اور قبائلی عمائدین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دہشت گردوں نے گزشتہ جمعہ کے دن پشین سے کراچی آنے والی بس کو اغوا کرنے کے بعد مسافروں کو قریبی پہاڑیوں پر لے جا کر قتل کر دیا تھا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…