اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

بھارت میں اقبال کے لیے بعد از مرگ ایوارڈ

datetime 31  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت کی شمال مشرقی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے سارے جہاں سے اچھا۔۔۔ کی تھیم پر منعقد جشنِ اقبال کے پہلے دن شاعر مشرق علامہ اقبال کو بعد از مرگ تران ہند کے اعزاز سے نوازا۔اقبال کے لیے یہ اعزاز ان کے پوتے ولید اقبال نے قبول کیا جبکہ پروگرام کی نظامت اپنے زمانے کے معروف اداکار رضا مراد نے اپنی پاٹ دار آواز میں کیا۔مغربی بنگال اردو اکیڈمی کے تین روزہ پروگرام جشنِ اقبال کا آغاز جمعے کو ہوا جبکہ آج اس کا آخری دن ہے۔ولید اقبال نے اپنے دادا کو دیا جانے والا اعزاز قبول کرتے ہوئے کہا: ترانہ سارے جہاں سے اچھا آج بھی اسی قدر مقبول ہے جس قدر تخلیق کیے جانے کے وقت تھا۔ انھوں نے سارے جہاں سے اچھا کا جو خواب دیکھا اور اپنے کلام میں جو کچھ تحریر کیا اس کے اثرات آج کے ہندوپاک پر بھی اسی طرح مرتب ہونے چاہیے کہ ان کے تعلقات بھی سارے جہاں سے اچھے ہوں کیونکہ یہ نظم متحدہ ہندوستان کے لیے تخلیق کی گئی تھی۔اس موقعے پر وزیر اعلی ممتا بنرجی کو اکیڈمی کی جانب سے پاسبان اردو کا خطاب دیا گیا۔ انھوں نے اردو کو ریاست میں دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا اور اکیڈمی کا سالانہ بجٹ 80 لاکھ سے بڑھا کر 10 کروڑ کردیا۔اس پروگرام پر اگر ایک جانب کئی طرح کے سوال اٹھائے جا رہے ہیں، تو دوسری طرف اس سے سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا کے خالق علامہ سر محمد اقبال سے منسلک کچھ فسانے بھی سامنے آ رہے ہیں۔ اقبال کی یاد میں اچانک ممتا کی جانب سے ایسے شاندار پروگرام کے انعقاد اور اس میں شرکت کے لیے اقبال کے پوتے کو راتوں رات ویزا ملنے سے کئی سوال پیدا ہوئے ہیں۔اس موقع پر ممتا نے ہندوستان اور پاکستان کے باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کی وکالت تو کی ہی، عالیہ یونیورسٹی میں شعبہ اردو کے قیام اور محمد اقبال کے اعزاز میں ایک چیئر قائم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔ولید اقبال نے کہا: ایسے ادبی و ثقافتی تقریبات سے دونوں ممالک کے لوگوں کو ایک دوسرے کو قریب سے جاننے سمجھنے کا موقع ملے گا۔ اس سے باہمی تعلقات میں قربت پیدا ہوگی ۔سیاسی ماہرین کو ممتا کی اس پہل میں سیاسی رنگ نظر آ رہا ہے۔سیاسی تجزیہ نگار سونند گھوش کہتے ہیں:

مزید پڑھئے:سورج کی روشنی موت کا پیغام لوگ دھوپ سے پگھلنے لگے

مغربی بنگال اردو اکیڈمی کے بینر تلے اچانک اقبال کو یاد کرنا اگلے اسمبلی انتخابات کو ذہن میں رکھتے ہوئے اقلیتوں کو لبھانے کی کوشش ہو سکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی وزریر اعلی ممتا بنرجی کی پہل اور بھارتی وزیر اعظم مودی کی دلچسپی کی وجہ سے ہی ولید کو آنا فانا یہاں آنے کے لیے ویزا مل گیا۔لیکن اکیڈمی سے منسلک ترنمول کانگریس کے رہنما ندیم الحق اس بات کو مسترد کرتے ہیں۔ان کا کہنا ہے: اس پروگرام کا مقصد ایک عظیم شاعر کو یاد کرنا ہے۔ ساتھ ہی اس سے ریاست میں اردو کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔ اس کا سیاست سے کوئی سروکار نہیں ہے۔وزیر اعلی ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ ادب اور ثقافت کو کسی حد میں نہیں باندھا جا سکتا ہے۔اس موقعے پر ولید اقبال نے کہا: ایسے ادبی و ثقافتی تقریبات سے دونوں ممالک کے لوگوں کو ایک دوسرے کو قریب سے جاننے سمجھنے کا موقع ملے گا۔ اس سے باہمی تعلقات میں قربت پیدا ہوگی۔ولید نے کہا: میرے داداجان محمد اقبال نے پاکستان کا خواب ضرور دیکھا تھا لیکن وہ یہ بھی چاہتے تھے کہ دونوں ممالک کا باہمی تعلق سارے جہاں سے اچھا ہوبھارت میں اقبال پر طویل خاموشی کے نتیجے میں ان کے متعلق کئی فسانے بنا دیے ہیں۔ مثلا وہ فرقہ پرست اور ہندی زبان کے مخالف تھے۔اقبال کا ذکر ہوتے ہی یہ سوال بھی ابھرتا ہے کہ کیا اقلیتوں کے لیے علیحدہ ملک پاکستان کے قیام کا خیال ان ہی کی دین تھی؟ان کے پوتے ولید اقبال نے ان میں سے کم از کم ایک سوال کا جواب تو دے ہی دیا۔اردو اکیڈمی میں اقبال کی نایاب تصاویر کی ایک نمائش بھی لگائی گئی ہے۔ اس دوران سنیچر کو منعقد بین الاقوامی سیمینار میں اقبال کی زندگی اور کام پر تحقیقی مقالے پڑھے گئے۔پروگرام کا اختتام اتوار کو شاعر مشرق کی یاد میں منعقد ایک بڑے مشاعرے سے ہوگا۔

b c d

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…