اسلام آباد (نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صاف شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے ۔ ہفتہ کو جاری کئے گئے بیان میں الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پراطمینان کا اظہار کیا بیان میں کہا گیا کہ خیبر پختون خوا بلدیاتی انتخابات کےلئے سکیورٹی اہم چیلنج تھا 80ہزار سے زائد پولیس اور آرمی کی 35کمپنیز نے سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیئے انہوںنے کہاکہ انتخابات سے متعلق موصول ہونے والی شکایات پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی بیان میں کہا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کےلئے صوبے بھر میں گیارہ ہزار 211پولنگ اسٹیشن بنائے گئے خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات کےلئے سات کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے بیان میں کہا گیا کہ خیبر پختون خوا کی خواتین ووٹرز کا حق رائے دہی کےلئے نکلنا قابل تحسین ہے