میانوالی (نیوزڈیسک)دھاندلی کے الزامات، جواب ہو تو ایسا،پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے دور ان کہیں کہیں دھاندلی کی شکایتیں آرہی ہیں، ایک ایک شکایت کی جانچ کریں گے۔ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور ریحام خان نے میانوالی کا دورہ کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات انقلاب ہیں، اقتدار نچلی سطح تک منتقل ہوگا، (ن )لیگ اقتدار اپنے پاس رکھنے کیلئے بلدیاتی انتخابات نہیں کراتی، تحریک انصاف کے پی کے میں کامیاب ہوگی۔انہوںنے کہاکہ پولنگ کے دوران کہیں کہیں دھاندلی کی کمپلین آرہی ہیں، ایک ایک شکایت کی جانچ کریں گے۔عمران خان نے کہاکہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ جلد آنا چاہئے، انصاف میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے، این اے 122 میں دھاندلی، چیئرمین نادرا کا چھٹیوں پر جانا حیران کن ہے۔