منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

ڈی جی آئی ایس لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کی بریفنگ

datetime 30  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (نیوزڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی رہنماﺅں کے بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسیاں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں ، دشمن کے عزائم ناکام بنا کر پاکستان کو محفوظ بنائیں گے ۔ ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ، اس موقع پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیر خزانہ اسحق دار ، وزیراعظم کے قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز اور وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے خارجہ امور طارق فاطمی بھی موجود تھے ، وفاقی وزراءبھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔ ڈی جی ائی ایس آئی نے وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔ ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیراعظم اور آرمی چیف کو سیکیورٹی امور پر تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں انٹیلی جنس کی بناید پر ہونیوالے آپریشنز سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان آپریشن میں کئی دہشگردوں کو ختم کیا گیا ہے جس پر وزیراعظم نے آئی ایس آئی کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے کہا کہ ہمیں آئی ایس آئی پر فخر ہے ۔ غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسیاں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں لیکن ہم دشمنوں کے عزائم ناکارہ بنا کر پاکستان کو محفوط ملک بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہاءپسندی پاکساتن کےلئے بڑا چیلنج ہے ، وزیراعظم اور آرمی چیف نے بھارتی موقف پر تشویش کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جائے گا ، خوشحال پاکستان بنانے کےلئے انتہا پسندی کا خاتمہ ضروری ہے ، پاکستان کو ہر قیمت پر مستحکم اور خوش حال ملک بنائیں گے ، پاکستان مخالف کسی بھی حرکت کا جواب دینے کےلئے پاکستان کے پاس مکمل صلاحیت موجود ہے اور جواب دینے کےلئے اقدامات کیے جائیں گے ۔ وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی رہنماﺅں کی طرف سے حالیہ بیانا ت پر تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان مخالف کسی بھی سرگرمی کا موثر جواب دیا جائے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…