اسلام آباد(نیوز ڈیسک)این اے 122میں دھاندلی کا الزام،نادرا کی حیرت انگیز رپورٹ سامنے آگئی-نادرا نے این اے ایک سو بائیس میں دھاندلی کے حوالے سے متفرق رپورٹ الیکشن ٹربیونل میں جمع کرا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور الیکشن ٹربیونل میں این اے ایک سو بائیس میں دھاندلی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں نادرا نے متفرق رپورٹ الیکشن ٹربیونل میں جمع کرا دی۔ رپورٹ کے مطابق غلط شناختی کارڈ والے 6123 میں سے 96.7 فیصد ووٹ درست ہیں۔ نادرا کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ 6123 ووٹ کے شناختی کارڈ نمبر کا کاﺅنٹر فائلز پر غلط درج ہونا انسانی خطا ہے۔ اس لیے جب ووٹر لسٹوں کے ساتھ ان کا موازنہ کیا تو اکثر شناختی کارڈز درست پائے گئے۔ رپورٹ کے مطابق صرف 204 ووٹوں کو غلط ووٹ کہا جا سکتا ہے۔ دوران سماعت قائم مقام چیئرمین نادرا نے ٹربیونل کو بتایا کہ چئیرمین ملک سے باہر ہیں ، اس لئے سماعت ملتوی کی جائے۔ ٹربیونل نے چیئرمین نادرا کے بیان اور جرح کے لئے سماعت 13 جون تک ملتوی کر دی۔