منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

مستونگ سانحہ، لواحقین سراپا احتجاج، ریڈ زون میں داخل ، تاجروں کی ہڑتال

datetime 30  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مستونگ میں دہشت گردوں نے مسافر بسوں سے پینتیس افراد اغوا کر کے اکیس کو قتل کر دیا ، کوئٹہ میں لواحقین سراپا احتجاج ، انتظامیہ سے مذاکرات ناکام ہونے پر ریڈ زون میں داخل، گورنر ہاﺅس کے سامنے شدید نعرے بازی۔تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں دو بسوں سے اغوا کے بعد 21 مسافروں کے قتل پر کوئٹہ شہر میں فضا سوگوار ہے ، ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل اداس ہے۔ لواحقین اپنے بے گناہ افراد کی ہلاکت پر سراپا احتجاج بن گئے. انتظامیہ سے مذاکرات ناکام ہونے پر ورثا ریڈزون میں داخل ہوگئے, گورنر ہاﺅس کے سامنے شدید نعرے بازی اور قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ کیا گیا. تاجروں کی ہڑتال کی کال پر دکانیں اور تجارتی مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ہو کا عالم ہے۔ غمزدہ لواحقین اپنے بے گناہ پیاروں کے قتل پر سراپا احتجاج بن گئے ، مظاہرین نے کئی گھنٹے تک میتوں کے ہمراہ سول ہسپتال کے سامنے دھرنا دئیے رکھا ، صوبائی حکومت کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کے بعد لواحقین میتیں لے کر گورنر ہاو¿س کے باہر پہنچ گئے اور دھرنا دے دیا ، مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

مزید پڑھئے:بالی وڈ کے وہ اداکار جو مرنے کے بعد بھی زندہ رہینگے ۔

مظاہرین نے قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں ایف سی کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ آپریشن میں ایف سی کے 200 سپیشل کمانڈوز حصہ لے رہے ہیں ، علاقے کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے ، ترجمان ایف سی کے مطابق کارروائی میں اب تک 2 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…