کوئٹہ (نیوزڈیسک)سانحہ مستونگ میں جاں بحق 20 افرادکی میتیں سول ہسپتال کوئٹہ پہنچادی گئیں۔جاں بحق افراد کے لواحقین نے سول اسپتال کوئٹہ کے باہر احتجاج کیا ، انہوں نے جناح روڈ پر دھرنا دے کر اسے بلاک کر رکھا ہے اور میتیں گورنر ہاؤس لے جانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔مظاہرین سے حکومتی اراکین کے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔لواحقین نے میتیں ایمبولینس سے باہر نکالنے سے بھی انکار کر دیا ہے ،مشتعل مظاہرین نے اس موقع پر نعرے باری کررہے ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق سانحہ مستونگ میں 21 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔اس دلخراش واقعے پر پشتو نخواہ ملی عوامی پارٹی نے صوبے بھر میں 3روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔لیویز ذرائع کا کہنا ہے مسافروں کی بازیابی کیلئے لیویز کا ا پریشن جاری ہے،ادھر تحصیلدار مستونگ کا کہنا ہے کہ کچھ مسافروں کو اغوا بھی کیا گیا ہے۔