راولپنڈی (نیوزڈیسک)حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے 50,000کنٹریکٹ اساتذہ کومستقل کرنے کاحکم دے دیا ،جن میں سے 2500کاتعلق ضلع راولپنڈی سے ہے ،جب کہ 2012کے بعد بھرتی ہونے والے اساتذہ نے بھی مستقل کرنے کامطالبہ کردیا۔وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر محکمہ تعلیم پنجاب نے 2012تک کانٹریکٹ پربھرتی ہونے والے 50,000ہزار اساتذہ کومستقل کرنے کی منظوری دے دی ،جس کاباضابطہ نوٹیفکیشن چند روزتک جاری کردیاجائے گا،مستقل ہونے والے 2500اساتذہ کاتعلق ضلع راولپنڈی سے ہے ،مستقل کرنے کی خبرسنتے ہی اساتذہ میں خوشی کی لہردوڑ گئی ،جنھوں نے وزیراعلی پنجاب کودعائیں دیں ،ایک دوسرے میں مٹھائیاں تقسیم کیں،جب کہ دوسری جانب 2012کے بعدبھرتی ہونے والے اساتذہ نے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیاکہ ہمیں بھی مستقل کیاجائے ،واضح رہے کہ 2012کے بعدبھرتی ہونے والے اساتذہ میں سے 4000سے زائد کاتعلق ضلع راولپنڈی سے بتایاجاتاہے