پشاور (نیوزڈیسک)”ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے“اسفندیارولی خان کاتحریک انصاف پر سنگین الزام، عوامی نیشنل پار ٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ ہمارے امیدواروں کو دھمکیاں مل رہی ہیں ، تحریک انصاف الیکشن کے نتائج میں ابھی سے دھاندلی کررہی ہے ، تیس مئی کی شام کو جو نتائج آئیں گے وہی قبول کریں گے ۔ وہ جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہ اکہ بلدیاتی انتخابات میں ہمارے امیدواروں کو دھمکیاں مل رہی ہیں ، الیکشن نتائج کے 10 دن بعد ہونیوالے اعلان سے خدشات جنم لے رہے ہیں جس سے ہمیں محسوس ہورہا ہے کہ تحریک انصاف الیکشن کے نتائج میں دھاندلی کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تیس مئی کی شام کو جو نتائج آئیں گے وہی قبول کریں گے لیکن ہمیں یہ تو بتایا جائے کہ الیکشن نتائج کے اجراءکےلئے آخری 10 دن ہی کیوں درکار ہیں