منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

‘قومی سلامتی کولاحق خطرات نظراندازنہیں کرسکتے’نیول چیف

datetime 29  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک): نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ نے کہا ہے کہ پڑوس میں حاکمانہ، جابرانہ سوچ مستحکم ہونے کے باعث ہم اپنی قومی سلامتی کو لاحق خطرات کو نظرانداز نہیں کرسکتے۔پاکستان نیوی وار کالج لاہور کے 44ویں پی این اسٹاف کورس کے کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا۔پی این اسٹاف کورس کے کانووکیشن میں چیف آف نیول اسٹاف مہمان خصوصی تھے۔نیول چیف نے پاک نیوی، آرمی، ائر فورس کے 79 اور دوست ممالک کے 21 افسران کو وار اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگریاں تفویض کی گئیں۔کانووکیشن سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ علاقائی اور عالمی سطح پر محرکات میں تیزی سے آنے والی تبدیلیاں عسکری، سیاسی سطح پر باخبر رہنے کی متقاضی ہیں، علاقائی اور عالمی سطح پر محرکات میں تیزی سے آنے والی تبدیلیاں عسکری، سیاسی سطح پر باخبر رہنے کی متقاضی ہیں۔نیول چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ جدید نیول وار فئیر کے شعبے میں آنے والی تکنیکی ترقی سے ہم آہنگ رہنے کے لیے گریجویشن کرنے والے افسران سخت محنت کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے معیاری افرادی قوت کی تیاری،دفاعی حربی استعداد کار میں اضافہ اولین ترجیح ہے۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…