اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے شہر دمام میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران مسجد کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی شہر دمام میں نماز جمعہ کے لئے خطبہ دیا جارہا تھا کہ اس دوران مسجد کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے فوری بعد پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز سمیت امدادی ٹیموں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی جب کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال متنقل کرنے کا کام شروع کیا جاچکا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ کرنے والے نے برقع پہن رکھا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ بھی سعودی عرب کے مشرقی صوبے قطیف میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران مسجد میں خودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
سعودی عرب کے شہردمام میں مسجد کے قریب برقعہ پوش کا دھماکا، 4 افراد جاں بحق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں