اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شمالی وزیرستان میں درجن سے زائد دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کر کے 2 سکیورٹی اہلکار شہید کر دیئے جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان میں سکیورٹی فورسز کاقافلہ معمول کی گشت پر تھا کہ اس دوران درجن سے زائد دہشت گردوں نے فورسز کی گاڑی پر حملہ کردیا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ سکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی فائرنگ سے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور دیگر دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور دہشت گردوں کی تلاش کے لئے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاہم آخری اطلاع تک کسی دہشت گردی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی،سکیورٹی فورسز سے شہید اہلکاروں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دی ہیں جہاں سے لاشوں کو ان کے آبائی علاقوں میں پہنچائی جائیں گی۔