جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں خواتین کو ووٹ سے روکنا جرم تصور کیا جائے گا، الیکشن کمیشن

datetime 29  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوران خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومت اور ریٹرننگ افسران کو نگرانی کا حکم دیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوران مختلف علاقوں میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کے لئے زبانی اور تحریری معاہدوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ووٹ ڈالنا خواتین کا آئینی اور قانونی حق ہے اور خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوران خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنا جرم تصور کیا جائے گا۔صوبائی حکومت اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کے کسی زبانی یا تحریری معاہدے کی نگرانی کریں اور خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں 30 مئی کو بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں اور اس حوالے سے تمام تر انتظامات کر لئے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…