منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن مہم ختم، کل انتخابات ہونگے

datetime 29  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں جیت کیلئے نعروں، وعدوں، جلسے اور جلوسوں کا وقت ختم ہوگیا۔بلدیاتی انتخابات کل ہونگے جس میں 41 ہزار 7 سو62 نشستوں پر کون کون سے امیدوار منتخب کرنے ہیں،اس حوالے سے ووٹر اپنا فیصلہ کل ہی سنائیں گے۔ خیبر پختونخوامیں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔اختیارات کی نچلی سطح پرتقسیم کے اس نظام میں ویلج اورنیبرہڈکونسلزکو متعارف کرا یاجا رہا ہے۔ نیبرہڈشہری اورویلج کونسل دیہی علاقوں کی محلہ کونسلیں ہونگی۔ صوبہ بھر میں 503 نیبر ہڈ اور 2ہزار 836 ویلج کونسلز قائم کی گئی ہیں۔صوبہ میں مجموعی طورپر41ہزارنشستوں پر84ہزار420امیدوارمیدان میں ہیں۔ان انتخابات میں نچلی سطح پرغیرجماعتی جبکہ ضلع اور تحصیل کی سطح پرجماعتی بنیادوں پرہونگے۔ ضلع وتحصیل کے انتخابات میں ضلعی کونسلزکی 978نشستوں پر5ہزار480جبکہ ٹاون اورتحصیل کونسلزکی 9سو78نشستوں پر5ہزار907امیدواروں میں مقابلہ ہے۔نیبرہڈاورویلج کونسلزکی 23ہزار111نشستوں پرالیکشن ہورہے ہیں جس کے جنرل نشستوں پرامیدواروں کی تعداد39ہزار79ہے۔ صوبہ بھر میں اقلیتوں کے نشستوں کی تعداد یوں تو 3ہزار339ہے لیکن بہت سے علاقوں میں اقلیتی شہریوں کے دستیاب نہ ہونے سے اب تک صرف 349امیدوار سامنے آے ہیں۔صوبہ کے ایک ضلع کوہستان کا معاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے یہ انتخابات وہاں نہیں ہورہے۔ انتخابات کے موقع پر تمام تعلیمی ادرے 29 اور 30 مئی کو بند ر ہیں گے۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…