منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 17برس ہو گئے، یوم تکبیر بھر پور طریقے سے منا یا گیا

datetime 28  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) صوبائی دارلحکومت سمیت ملک بھر میں 17 واںیوم تکبیر بھر پور طریقے سے منا یا گیا ۔ اس موقع پر ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔17سال قبل 28مئی 1998ءکو بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے نہ صرف ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا بلکہ مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا جسے ہر سال یوم تکبیر کے نام سے انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے ایٹمی صلاحیت میں مسلسل ترقی کی جو اس کے دشمنوں کو ایک آنکھ بھی نہیں بھاتی۔ 28مئی کو یوم تکبیر کا نام دیا گیا اور پھر ہر سال اسے بھرپور طریقے سے بنایا جاتا ہے، ملک بھر میں اس حوالے سے خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے اور مساجد میں پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعائیں بھی کی جاتی ہیں۔پاکستان نے ایٹمی صلاحیت کے حصول کی کوششوں کا آغاز 1974ءمیں بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکے کرنے کے بعد کیا اور پھر 28مئی 1998ءمیں پاکستان نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں ایٹمی دھماکے کر کے باقاعدہ طور پر ایک ایٹمی صلاحیت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ ایٹمی دھماکے کرنے کی وجہ سے پاکستان کو عالمی پابندیوں کو سامنا بھی کرنا پڑا لیکن اس کے باوجود پاکستان نے دنیا خود کو دنیا بھر میں ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست کے طور پر منوایا۔ یوم تکبیر کی 17 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں جلسے، جلوس، سیمینارز منعقد کئے گئے جن میں پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے 28 مئی 1998ءکو بھارت کی جانب سے کئے گئے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں عالم اقوام اور یہود و ہنود کا ہر قسم کا دبا ¶ بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک و قوم کے بہترین مفاد میں بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں میں چاغی کے مقام پر یکے بعد دیگرے 7 ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو امت مسلمہ کی پہلی اور عالم اقوام کی ساتویں ایٹمی قوت بنا دیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام بھی پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کی 17 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں کیک کاٹے گئے۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…