اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے تھیلے کھولنے کے حکم کو برا بریک تھرو ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے تمام حلقوں کے تھیلے کھولنے کے حکم کو بڑا بریک تھرو قرار دیا،انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن جوڈیشل کمیشن میں فارم پندرہ پیش نہیں کرسکا جس پر جوڈیشل کمیشن نے تھیلے کھلونے کا حکم دیا جو بڑا بریک تھرو ہے۔واضح رہے گزشتہ روز مبینہ انتخابی دھاندلی کے لئے قائم جوڈیشل کمیشن نے فارم پندرہ کے حصول کے لئے قومی اسمبلی کے تمام حلقوں کے تھیلے کھولنے کا حکم دیا تھا۔