جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

آرمی چیف سے بات کرلی , چوہدری نثار

datetime 28  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شبقدر(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے ¾ اسلام کا نام لے کر بچوں، عورتوں، بزرگوں پر حملہ کرنے والے اسلام سے ناواقف ہیں ¾اسلام کانام لیکرتشدد پھیلانے والے کسی کی کٹھ پتلیاں ہیں ، غیر ملکی وزیردفاع کا بیان سب کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے ¾وزیر داخلہ نے کہاکہ ایف سی کی ٹریننگ سے متعلق آرمی چیف سے بھی بات کی ہے ، ایک قدم اور آگے جانے کیلئے جوانوں کی تربیت پاک فوج سے کرائیں گے ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ ایف سی کو سیاسی مداخلت سے پاک کر دیا ہے ۔ پاس آﺅٹ ہونے والے یہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کی بناءپر آج یہاں کھڑے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ انشااللہ ہم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سرخروں ہوں گے،ہمارے جوانوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا،ملک کی ہر قیمت پر حفاظت سیکیورٹی فورس کی ذمہ داری ہے، اپنی مساجد ¾اسکولوں اور بازاروں کو پر امن کرنا چاہتے ہیں، سیکیورٹی فورسز کو اسلام کا چہرہ بگاڑنے والوں کو زور بازو سے روکنا ہے ¾پاکستان میں دھماکے کر نے والے ملک کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتے ¾ ملک کے اندر اور باہر کے دشمنوں کو شکست ہوگی ¾ دنیا ہمیں اس جنگ میں کامیاب ہوتا دیکھے گی۔شب قدر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ آپ صرف پاکستانی نہیں بلکہ مسلمان بھی ہیں، آپ کا مقابلہ ان لوگوں سے ہیں جو اسلام کا نام استعمال کررہے ہیں، اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے تاہم کچھ لوگ اسلام کا نام تشدد کے حوالے سے استعمال کررہے ہیں، اسلام کا نام لے کر بچوں، عورتوں، بزرگوں پر حملہ کرنے والے اسلام سے ناواقف ہیں۔ اسلام میں تو غیر مسلموں کی عبادت گاہوں پر حملے کی بھی اجازت نہیں لیکن یہ کیسے لوگ ہیں جواپنی ہی مساجد اور جنازہ گاہوں پر حملے کرتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کی ہر قیمت پر حفاظت سیکیورٹی فورس کی ذمہ داری ہے، ہم اپنی مساجد، اسکولوں اور بازاروں کو پر امن کرنا چاہتے ہیں، سیکیورٹی فورسز کو اسلام کا چہرہ بگاڑنے والوں کو زور بازو سے روکنا ہے۔ موجودہ کمانڈنٹ کی سربراہی میں کوشش کی جائےگی کہ ایف سی کے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کے سر فخر سے مزید بلند ہوں، ہمیں مشکلات اور مسائل کا اندازہ ہے اور حکومت تمام مسائل کو حل کرے گی، ایف سی کو فوج سے مزید تربیت دلوائی جائے گی تاکہ ان کا معیاراور بہتر ہو۔چوہدری نثار نے کہا کہ جب ان کی حکومت قائم ہوئی تو ملک میں ہر جانب دھماکے ہورہے تھے، پاک فوج کی کوششوں سے ملک میں قیام امن میں بہتری آئی ہے، وہ فوج سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں مگر اب تک دشمن ختم نہیں ہوئے۔ ملک میں بم دھماکے کرنے والے تو کٹھ پتلیاں ہیں، ہمارے ازلی دشمن ملک کے وزیر دفاع کا اعلان آنکھیں کھولنے کےلئے کافی ہے، اب دنیا پر واضح ہوگیا ہے کہ ملک میں ہونے والے دھماکوں کے پیچھے کون سی طاقتیں ہیں جو کٹھ پتلیوں کی ڈوریں ہلا رہی ہیں ، یہ وہی ممالک ہیں جو پاکستان کو پھلتا پھوتا نہیں دیکھنا چاہتے، آج دشمن ہماری جانب میلی نظر سے نہیں دیکھ سکتے اس لئے وہ اپنی کٹھ پتلیوں کے ذریعے ہم پر وار کرتے ہیں، وہ ان ممالک اور دنیا کو کہتے ہیں کہ اس قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا جو متحد ہو، ہم حق کے راستے پر ہیں، ملک کے اندر اور باہر کے دشمنوں کو شکست ہوگی ¾ دنیا ہمیں اس جنگ میں کامیاب ہوتا دیکھے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ایف سی نے محدود وسائل کے باوجود ہمیشہ بے مثال جرات کا مظاہرہ کیا ہے اب تک دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایف سی کے 503 جوان شہید ہو چکے ہیں ۔ ایف سی کے ٹریننگ کے مسائل حل کریں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…