اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

عمران خان بھی بجلی بحران ختم کرنے میدان میں آگئے

datetime 28  مئی‬‮  2015 |

سکردو(نیوزڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ انتخابات اسی سال ہوں گے اور تحریک انصاف کی حکومت آئے گی۔ بلدیاتی الیکشن سے خیبرپختونخوا میں انقلاب آئیگا۔سکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ سکردو ، گلگت بلتستان کے لوگوں سے بات کرنے کے لیے 19 سال انتظار کیا ہے جتنی خوشی مجھےہو رہی ہے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ سکردو کے نوجوانوں میں سیاسی شعور آ چکا ہے ، پاکستان میں تبدیلی آنے سے کوئی روک نہیں سکتا ، ووٹ مانگنے والوں سے چند سوالات ضرور کریں کہ اگر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے حکمران تین باریوں میں کچھ نہیں کر سکے تو چوتھی باری میں کیا کریں گے، انتخابات کے بعد میاں نواز شریف کو سکردو یاد آیا تو یہاں آکر لوگوں کو کہا کہ 47 ارب کا پیکج دے رہے ہیں لیکن میں بتانا چاہتا ہوں کہ یہاں کے لوگ انسان ہیں جانور نہیں ہیں جن کو خرید لیا جائے۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے حکمران عوام کا پیسہ چوری کر کے باہر لے کر گئے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کا خوشحال ترین ملک سوئٹزرلینڈ ہے جہاں صرف پہاڑ اور گائے ہیں اور کوئی قدرتی وسائل نہیں لیکن صرف حقیقی جمہوریت سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ آصف زرداری اور نواز شریف نے اب تک بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے تاکہ پیسہ نیچے نہ جائے اور ہم خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کروا رہے ہیں جس سے لوگ آزاد ہوں گے اپنے فیصلے خود کریں گے لیکن پنجاب کے خادم اعلیٰ نہیں چاہتے کہ اقتدار عوام کو منتقل ہو کیونکہ وہ فنڈز کے نام پر ایم این ایز کو کنٹرول کرتے ہیں اور لوگوں کو پولیس سے مرواتے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات سے خیبر پختونخوا میں انقلاب آئے گا۔ مجھے اللہ پر پورا ایمان ہے کہ انتخابی تحقیقات کے بعد انتخابات اسی سال ہوں گے اور اسی سال تحریک انصاف کی حکومت آئے گی۔ آنے والے دنوں میں گلگت بلتستان کے حالات بدلنے والے ہیں۔ یورپ میں سفارش کو کوئی کلچر نہیں صرف میرٹ کو اہمیت دی جاتی ہے۔ خیبرپختونخوا میں ہم نے کرپشن اور رشوت کا خاتمہ کر دیا۔ پولیس کو مثالی بنا دیا ہے جبکہ دیگر صوبوں کی پولیس کے کارنامے عام ہیں۔ انھوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ برادری سے ہٹ کر صرف حق کیلئے ووٹ دیں گے۔ انھوں نے اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دو سال سے خیبرپختونخوا میں حکومت کر رہے ہیں کبھی کسی ایک کی سفارش نہیں کی۔ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے وزیراعظم بنے بغیر اتنی عزت دی۔ سکردو ، گلگت کے لوگوں کو پورے آئینی حقوق دیں گے۔ خیبرپختونخوا میں ساڑھے تین سو ڈیم بنا رہے ہیں جس سے عوام کو سستی بجلی ملے گی اسی طرح گلگت میں بھی ڈیم بنا کر بجلی کی قلت دور کریں گے۔ عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ پیپلزپارٹی کے انکم سپورٹ پروگرام کے کارڈ ضرور لیں لیکن ووٹ تحریک انصاف کو دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…