اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد الیکشن کمیشن کو اب تک 21 ہزار 819 پولنگ سٹیشنز کے فارم 15 کا ریکارڈ موصول ہو گیا ، بلوچستان، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے حلقوں سے اب تک فارم 15 کی کوئی نقل موصول نہیں ہوئی۔ الیکشن کمیشن کو بیلٹ پیپرز سے متعلق فارم 15کی نقول موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے ، الیکشن کمیشن کو کل 69 ہزار 630 پولنگ سٹیشنز میں 21 ہزار 819 کے فارم 15 کا ریکارڈ موصول ہو گئے ہیں جن میں سے فاٹا کے 1107 پولنگ سٹیشنزمیں سے 88 جبکہ پنجاب کے 40004 پولنگ سٹیشنز میں سے 21468 فارم 15 کی نقول موصول ہوئی ہیں ۔ بلوچستان، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے حلقوں سے اب تک فارم 15 کی کاپیاں موصول نہیں ہوئیں ۔ الیکشن کمیشن کی تمام آر اوز کو فارم 15 کا ریکارڈ جلد از جلد مرتب کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔