منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

اسلام کے نام پر افراتفری پھیلانے والوں کے پیچھے ہمارے دشمن ملک ہیں،چوہدری نثار

datetime 28  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آپ کا مقابلہ ان لوگوں سے جو اسلام کا نام تشدد کے حوالے سے استعمال کررہے ہیں میں اور آپ جانتے ہیں کہ اسلام امن کا دین ہے ، اسلام تشدد کیخلاف ہے ، اسلام کی تعلیم ہمیں دی گئی ہے جس کے مطابق اللہ تعالی ٰ معافی دینے والوں کو پسند کرتا ہے ، اللہ تعالیٰ تشدد تو دور کی بات بلکہ اونچابولنے والوں کو بھی ناپسندیدگی سے دیکھتا ہے ، آپ کا مقابلہ ان لوگوں سے ہے کہ جو اسلام کا نام لے کر بے گناہ شہریوں پر حملے کرتے ہیں، اسلام میں غیر مسلموں کی عبادتگاہوں پر حملے کی اجازت نہیں ہے یہ کیسے لوگ اور مسلمان ہیں جو مسجدوں ، جنازہ گاہوں اور بازاروں پر حملے کرتے ہیں ، میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ انشاءاللہ آپ کے دراز قد اور آپ کا چوڑا سینہ پاکستان کے تحفظ کا باعث بنے گا ، آپ کا جذبہ ایمانی ملک میں امن بحال کرنے میں بنیادی کردار ادا کرے گا ،

مزید پڑھئے:پاکستانیوں سے ملنے والی بے پناہ ”محبت “مرتے دم تک یاد رہے گی : سوارا بھاسکر

آپ جس فورس میں شامل ہورہے یہ قومی اور تاریخی فورس بھی ہے ، آپ نے اس فورس کا مان رکھنا ہے آپ نے اس وردری کا بھرم رکھنا ہے آپ کو اس وردی اور فورس پر فخر ہونا چاہئے ، آپ نے ایسی فورس کا چناﺅ کیا ہے جس کے ذمہ ملک پاکستان کی مٹی کے تحفظ کی ذمہ داری ہے ، مجھے پورا یقین ہے کہ آپ اپنے عزم اور اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ کمانڈنٹ نے مسائل کا ذکر کیا ہے وہ پہلے بھی حکومت کی نظر میں ہیں ہم کوشش کریں گے کہ یہ مسائل جلد سے جلد حل ہوں ، مجھے خوشی ہے کہ 3300دراز قد جوان چوڑے سینے والے ایف سی کا حصہ بن رہے ہیں ، میں وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ ایک ایک جوان میرٹ پر فورس میں آیاہے ، سیاسی مداخلت میں نے نہ کمانڈنٹ نے قبول کی ہے یہی طریقہ کار ہم نے تمام فورسز میں اپنایا ہے پولیس ، ایف سی اور دیگر اداروں میں میرٹ پر لوگ بھرتیاں ہوں گی ،

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…