منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

طیارہ ہائی جیکنگ میں ملوث تین مجرموں سمیت آٹھ قیدیوں کو پھانسی

datetime 28  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کو ایٹمی دھماکوں سے روکنے کے لیے طیارہ ہائی جیک کرنے والے تین مجرموں سمیت سزائے موت کے آٹھ قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ حیدرآباد میں طیارہ ہائی جیکنگ کیس میں سزا یافتہ شہ سوار بلوچ اور صابر بلوچ کو سنٹرل جیل میں پھانسی دے گئی۔ مجرم شہسوار اور صابر بلوچ نے 1998میں تربت سے طیارہ اغوا کیا۔ طیارے نے حیدر آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا جہاں دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دونوں کو بیس اگست 1998 کو موت کی سزا کا حکم سنایا تھا۔ کراچی سنٹرل جیل میں 2 مجرموں کو پھانسی دیدی گئی۔ شبیر بلوچ کو طیارہ ہائی جیکنگ کیس میں پھانسی دی گئی۔ مجرم محمود کو 2003 میں بچے کو قتل کیا تھا۔ اٹک سنٹرل جیل میں مجرم اکسیر کو پھانسی دی گئی۔ مجرم نے 1998 میں لین دین کے تنازعے پر رضوان کو قتل کیا تھا۔ ساہیوال میں دہرے قتل کے مجرم محمد اشرف کو سنٹرل جیل میں پھانسی دی گئی۔ اشرف نے 2000 میں اسلم اور احمد علی کو قتل کیا تھا۔ سرگودھا ڈسٹرکٹ جیل میں مجرم امیر عبداللہ کوپھانسی دی گئی۔ اس نے 2002 میں وزیر خان کو قتل کیا تھا۔ ہری پور سنٹرل جیل میں سزائے موت کے مجرم خرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ اس کو 1999 میں دوست کے قتل پر سزا سنائی گئی تھی۔

مزید پڑھئے:دولت مند بندر



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…