پاکستان اپنا دفاع کرنا خوب جانتا ہے اس لیے کسی دھمکی سے ڈرنے والا نہیں ہے۔ ہمیں اس طرح کی دھمکیوں سے نہ ڈرایا جاسکتا ہے اور نہ ہی اشتعال دلایا جا سکتا ہے۔طارق فاطمی نے کہا کہ اب تو حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ بھارتی وزیر دفاع کھلم کھلا دھمکی دے رہے ہیں کہ وہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کریں گے۔انھوں نے کہا کہ ’یہاں ایک بات واضح ہونی چاہیے، پاکستان اپنا دفاع کرنا خوب جانتا ہے اس لیے کسی دھمکی سے ڈرنے والا نہیں ہے۔ ہمیں اس طرح کی دھمکیوں سے نہ ڈرایا جاسکتا ہے اور نہ ہی اشتعال دلایا جا سکتا ہے۔اس سوال پر کہ پاکستان بھی تو بھارت پر پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام لگاتا رہتا ہے، طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان نے کبھی یہ نہیں کہا کہ بھارت کے خلاف دہشت گردی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ہم نے را اور بھارتی ایجنسیوں پر جو بھی الزام لگائے اس کے ثبوت بھی دیے لیکن کبھی ایسا بیان نہیں دیا کہ ہم بھارت کے خلاف جارحیت کا ارادہ رکھتے ہیں۔طارق فاطمی نے کہا کہ یہ صرف غیر ملکی میڈیا کا پراپیگنڈہ ہے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی خواہش صرف وزیراعظم نواز شریف کی ہے اور پاکستانی فوج اور بعض دیگر ریاستی ادارے ایسا کرنے کے خلاف ہیں۔انھوں نے کہا کہ ’ پاکستان کے سیاست دان، ادارے اور سرکاری تنظیمیں وزیراعظم کی بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی پالیسی کی حامی ہیں۔