منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں،پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب

datetime 27  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد / لندن(نیوزڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ بھارت کی تمام اہم سیاسی جماعتیں سمجھتی ہیں پاکستان کے خلاف عوامی جذبات کو ابھار کر اور پاکستان پر تنقید کر کہ وہ زیادہ ووٹ حاصل کر سکتی ہیں ،بھارتی سیاسی جماعتوں کی یہی سوچ پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،پاکستان میں بھارت دشمنی اب انتخابی نعرہ نہیں مگر بھارتی سیاست پاکستان دشمنی کے گردگھومتی ہے،دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ۔ بدھ کو برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویومیں طارق فاطمی نے کہا کہ بھارت میں کوئی بھی ممتاز سیاسی جماعت یا رہنما ایسا نہیں ہے، جس نے اتنے حوصلے کا مظاہر کیا ہو اور کہا ہو کہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ پاکستان ایک حقیقت ہے، ہمارا پڑوسی ہے جس کے ساتھ ہمارے اپنے اور خطے کے فائدے کے لیے اچھے تعلقات ہونے چاہیں۔طارق فاطمی نے کہاکہ اس کے بر عکس بھارتی سیاسی جماعتیں اور رہنما پاکستان کی مذمت کر کے ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں بہت سے سیاستدان یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان پر تنقید کرنا، پاکستان کی مذمت کرنے سے شاید وہ زیادہ ووٹ حاصل کر سکیں گے۔بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی حکومت کو ایک برس مکمل ہونے پر دیے گئے خصوصی انٹرویو میں طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان میں بھارت دشمنی اب انتخابی نعرہ نہیں جبکہ بھارتی سیاست اب بھی پاکستان دشمنی کے گرد گھوم رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں صورتحال بہت مختلف ہے۔ بھارت کے بارے میں یہاں سیاستدان بہت پختہ ہو چکے ہیں۔ ہمارے ملک میں بھارت کے خلاف نعرے لگا کر ووٹ مانگنے کا وقت گزر چکا ہے۔ ہماری سیاست کا طرز عمل بھارت کے مقابلے میں بہت زیادہ ذمہ داری کا ہے اور میری دعا ہے بھارت بھی اس طرز عمل اور پختگی کا مظاہرہ کرے۔ہم نے را اور بھارتی ایجنسیوں پر جو بھی الزام لگائے اس کے ثبوت بھی دیے لیکن کبھی ایسا بیان نہیں دیا کہ ہم بھارت کے خلاف جارحیت کا ارادہ رکھتے ہیں ۔طارق فاطمی کے بقول بھارتی سیاستدانوں کا یہی رویہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں ایک رکاوٹ بن چکا ہے اور اس پر پاکستان سخت مایوسی کا شکار ہے۔انہوں نے کہاکہ ’اس میں کوئی شک نہیں ہے ہم مایوسی کا شکار ہیں۔ کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ مذاکرات شروع کرنے میں دونوں ملکوں کا فائدہ تھا۔ ہم نے اپنی طرف سے مذاکرات شروع کرنے کی کوشش کی، انہیں دعوت نامہ بھیج دیا اور اب پاکستان اس سلسلے میں مزید کوئی پہل نہیں کرے گا۔انہوں نے کہاکہ یہاں ایک بات واضح ہونی چاہیے،



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…