جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

خیبر پختونخواکابلدیاتی نظام ،عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

datetime 27  مئی‬‮  2015 |

مردان(نیوزڈیسک) خیبر پختونخواکابلدیاتی نظام ،عمران خان نے بڑا اعلان کردیا-چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ تبدیلی کا آغاز سب سے پہلے خیبر پختونخوا سے کریں گے۔ بلدیاتی نظام میں اختیارات وزیر یا ایم پی اے کے پاس نہیں ہونگے۔ خیبر پختونخوا کا بلدیاتی نظام گاو¿ں کی سطح پرغریب کی حالت بدلے گا۔ بلدیاتی نظام کے تحت لوگ اپنے فیصلے خود کریں گے۔ یورپ میں بلدیاتی نظام دیکھ کر بلدیاتی نظام خود بنایا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام کی وجہ سے اختیارات نچلی سطح منتقل کرنے پڑتے ہیں۔ اے این پی سے پوچھتا ہوں کہ 5 سال حکومت میں رہے لیکن بلدیاتی الیکشن کیوں نہیں کرائے؟۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پہلی مرتبہ حکومت ملی اس لئے قوانین بنانے میں وقت لگا۔ بلدیاتی انتخابات کے بعد خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں کو ٹھیک کریں گے اور سکولوں میں تعلیم کے معیار کو بھی بہتر کیا جائے گا۔ سیاسی قائدین پر تنقید کرتے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے خوف سے مولانا بھی اکٹھے ہو گئے ہیں تو دوسری طرف دونوں بھائی نواز شریف اورآصف زرداری بھی اکٹھے ہیں۔ میں ان دونوں بھائیوں کوشکست دوں گا۔ دوسری جانب مردان میں تحریک انصاف کے جلسے میں بھگڈر سے کئی کارکن زخمی ہو گئے۔ عمران خان کے خطاب سے قبل جلسے میں اس وقت بدنظمی پیدا ہو گئی جب کچھ کارکنوں نے سٹیج پر چڑھنے کی کوشش کی۔ اسی دوران بھگڈر بھی مچ گئی جس کے نتیجے میں کئی کارکن زخمی بھی ہو گئے۔ منتظمین نے فوری مداخلت کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پایا۔ اس دوران کئی کارکن حفاظتی باڑ توڑ کر سٹیج پر بھی پہنچ گئے جنہیں بعد ازاں نیچے اتار دیا گیا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…