اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایف آئی اے نے جعلی ڈگری اسکینڈل میں زیر حراست ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ اور سی اواو وقاص عتیق کو عدالت میں پیش کردیا گیا جہاں ان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق جعلی ڈگری سکینڈل میں ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ سمیت کمپنی کے 6 ڈائریکٹرز کے خلاف مقدمے میں سرکار کی مدعیت میں درج کئے گئے مقدمے میں جعلسازی، دھوکا دہی اور فراڈ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ ایف آئی اے نے گزشتہ رات ایگزیکٹ سے متصل ایک عمارت پر چھاپہ مار کر لاکھوں جعلی ڈگریاں، اسٹوڈنٹس کارڈز اور ڈی وی ڈیز برآمد کی تھیں جس کے بعد ایف آئی اے حکام نے شعیب شیخ سمیت ایگزیکٹ کے 15 افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔