اسلام آباد( نیوزڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزرائ ، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قومی ایکشن پلان پر مزید موثر عملدرآمد کے لیے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔ شرکا نے دہشت گردی کیخلاف قومی ایکشن پلان کا بھی جائزہ لیا۔ وفاقی وزرا چودھری نثار ، اسحاق ڈار اور خواجہ آصف بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اعلیٰ سطح اجلاس میں دیگرسول وعسکری حکام بھی موجود تھے ، قومی ایکشن پلان پر مزید موثر عملدرآمد کے لیے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔