منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایگزیکٹ کے مالک پر’جعلسازی اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

datetime 27  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے جعلی ڈگریوں کے معاملے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کمپنی ایگزیکٹ کے سربراہ شعیب شیخ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔شعیب شیخ کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب حراست میں لیا گیا تھا اور اب وہ زیرِ تفتیش ہیں۔ ایف آئی اے کے حکام نے شعیب شیخ کے خلاف مقدمہ بدھ کو درج کیا ہے اور انھیں جمعرات کو عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مقدمے میں شعیب شیخ کے ساتھ ان کی کمپنی کے ڈائریکٹرز بھی نامزد ملزم ہیں اور اس مقدمے میں جعلسازی، دھوکہ دہی اور فراڈ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایگزیکٹ کے خلاف یہ کارروائی امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی وہ خبر سامنے آنے کے بعد شروع ہوئی تھی جس میں ایگزیکٹ پر جعلی اسناد جاری کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ایف آئی اے سندھ کی ٹیم نے ڈائریکٹر شاہد حیات کے ہمراہ ایگزیکٹ کی مرکزی عمارت سے ملحقہ اسی کمپنی کے دفتر پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب چھاپہ مارا تھا۔شاہد حیات نے چھاپے کے بعد مقامی میڈیا کو بتایا کہ تلاشی کے دوران ایگزیکٹ کے خلاف کافی ثبوت حاصل کیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹ کی عمارت سے ملحقہ دفتر سے بڑی تعداد میں جعلی ڈگریاں اور طلبا کے کارڈ برآمد ہوئے ہیں جبکہ ایگزیکٹ کے دفتر سے بھی ڈی وی ڈیز اور دیگر سامان ملا ہے۔ایف آئی اے کے چھاپے کے بعد اس عمارت کو سِیل کر دیا جہاں سے جعلی ڈگریاں برآمد ہوئی تھیں۔

مزید پڑھئے:چین : تامل اداکارہ مناکشی کی پہلی بالی ووڈ فلم ”پی سے پی ایم تک“ ریلیز کے لیے تیار

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…