اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے ایگزیکٹ کے کاروبار کی تفصیلات جاننے کے لئے اماراتی حکومت سے رابطے کا فیصلہ کر لیا ہے میڈیا رپورٹس میں ایف بی آر کے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ایگزیکٹ کمپنی کے کاروبار کی تفصیلات جاننے کے لئے اگلے 7 دن میں متحدہ امارات کی حکومت کو خط لکھا جائے گا اور تفصیلات حاصل ہونے کے بعد ایگزیکٹ سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جائے گا ۔