اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفا قی وزیر داخلہ چودھری نثار کی جا نب سے کلرسیداں کے لئے شروع کی گئی سر کا ری بس سروس کی دو بسو ں کو نامعلو م افراد نے نذر آ تش کر دیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز نامعلوم افراد نے کلرسیداں سے راجہ بازار راولپنڈی چلنے والی نئی اے سی بس سروس کی دو بسوں کو آگ لگا دی بس میں سوئے ہوئے کنڈیکٹر اور ڈرائیور نے بھاگ کر جان بچائی ۔ واضح رہے کہ وزیر داخلہ چودھری نثار نے گزشتہ ہفتے کلرسیداںکے دورے کے دوران عوام کی سہولت کے پیش نظر کلرسیداں سے راجہ بازار ( راولپنڈی ) بس سروس کا افتتاح کیا تھا اس سروس کے لئے 10 جدید اے سی بسیں فراہم کی تھیں ۔ وزیر داخلہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے ۔