راجن پور(نیوزڈیسک)راجن پور،چلتی ٹرین کے ٹریک پر دھماکہ، ٹرین کے ڈبے الٹ گئے متعدد افرادزخمی ،ہر طرف چیخ و پکار،تفصیلات کے مطابق راجن پور،عمر کوٹ ریلوے سٹیشن کے قریب ٹریک پر دھماکہ ہوا ہے جس سے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی دوبوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں خوشحال خان خٹک ایکسپریس کراچی سے پشاور جارہی تھی ، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریک پر دھماکہ کے باعث دو بوگیاں ٹریک سے اتر گئی ہیں اور ا نہیں نقصان پہنچاہے، واقعہ کے بعد پولیس اور ریسکیو اداروں کے اہلکار موقع کی جانب روانہ کردیئے گئے ہیں