اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ نے مالی سال 2015-16کے بجٹ کے سٹریٹیجی پیپرز کی منظور ی دے دی ہے اور بجٹ پانچ جون کو پیش کیاجائے گا۔وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس دوران بجٹ کی سٹریٹیجی پیپرز پر وزارت خزانہ نے وزیراعظم کو بریفنگ دے ، آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حجم کا تخمینہ 43کھرب روپے رکھاگیاہے اور دوران اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وصولیوں کے اہداف سے متعلق بھی شفارشات پیش کیں۔آئندہ مالی سال 2015-16کے بج ٹ میں مہنگائی کی شرح 6فیصد،اقتصادی ترقی کی شرح 5.5معدنیات کی ترقی کا ہدف 4.1،مینوفیکچرنگ کا ہدف 6فیصد ،زرعی شعبے میں ترقی کا ہدف 3.9رکھنے،لائیو سٹاک کی ترقی کا ہدف 4.1،اور فشریز کی ترقی کا ہدف تین فیصد رمقرر کیا گیاہے جبکہ برآمدات کا ہدف 25.5ارب ڈالر رکنے کی تجویز دی گئی ہے۔دستاویزات میں کہا گیاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے توانائی کی قلت کم ہونے کی توقع ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے دوسال میں اقتصادی ترقی اور معیشت میں جوترقی ہوئی اس پر اطمینا ن کا اظہا ر کیا۔نوازشریف کا کہناتھا کہ عوام کو معاشی استحکام کے ثمرات ملنے چاہئیں،بجٹ میں عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملنا چاہیے ۔