اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری سے وفاق مضبوط ہو گا ۔ روٹ تبدیل کیا گیا تو پنجاب کے خلاف نفرتیں بڑھیں گی ۔ وفاق نے خیبرپختونخوا کے فنڈز روکے جس سے خیبرپختونخوا کے ترقیاتی کام تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں ۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے منگل کے روز پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاشغر روٹ تبدیل کیا گیا تو اس سے وفاق کمزور ہو گا جس کا نقصان صرف و صرف پاکستان کو ہوگا جبکہ روٹ کی تبدیلی سے چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی بڑھے گا اور پنجاب کے خلاف نفرتین بڑھیں گی ۔ انہوں نے کہا ہ شریفوں کو پنجاب کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا اور خیبرپختونخوا کے فنڈز وفاق نے کافی عرصہ سے روک رکھے ہیں جس سے ترقیاتی کام رکے ہوئے ہیں اور تاخیر کا شکار ہیں جبکہ ترقی فنڈز کے روکے جانے سے لواری ٹنل کی مرمت کا کام بھی رکا ہوا ہے اور ٹنل تباہ ہو رہا ہے ۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک وفاق صوبے فنڈز ریلیز نہیں کرے گا تو صوبائی حکومت کا خرچ چلانا مشکل ہو گا ۔ وفاق کو چاہئے کہ صوبے کے فنڈز جلد از جلد ریلیز کرے تاکہ صوبائی حکومت پیسے کو خیبرپختونخوا کی عوام پر خرچ کرے ۔
مزید پڑھئے:چین : قیامت کی بڑی نشانیاں