پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

آئی جی سندھ کا معافی نامہ مسترد، فردِ جرم 28 مئی کوفرد جرم عائد کی جائیگی

datetime 26  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں آئی جی غلام حیدر جمالی اور ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو کے معافی نامے مسترد کر دیے ہیں۔آئی جی غلام حیدر جمالی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالت کا محاصرہ کرنے والے ایس ایچ او پریڈی، ایس ایس یو کے 12 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔آئی جی غلام حیدر کا کہنا تھا کہ شہر میں امن کی بحالی کے لیے پولیس نے قربانیاں دی ہیں اور جسٹس مقبول باقر پر حملے میں بھی پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔اس پر جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ ’یہاں قربانیوں کی بات نہیں ہو رہی، آپ آئی جی نہیں ایجنٹ بن جاتے ہیں۔ اس صورت حال کے ذمہ دار آپ ہیں اور آپ کو اس روز یہاں آنا چاہیے تھا۔‘جسٹس سجاد علی شاہ نے آئی جی غلام حیدر جمالی اور ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو کے معافی نامے مسترد کرتے ہوئے سماعت 28 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ فردِ جرم 28 کو عائد کی جائے گی۔یاد رہے کہ پیر کو سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ صوبائی حکومت عدالت کو بتائے کہ کس کے احکامات پر عدالت کا محاصرہ ہوا؟عدالت کا کہنا تھا کہ سادہ کپڑوں میں نقاب پوش اہلکاروں کو کارروائی کا حکم کس نے جاری کیا، اور صحافیوں پر تشدد کی ہدایات کس نے جاری کیں؟عدالت نے یہ حکم پیر کو سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی درخواست پر جاری کیا۔

مزید پڑھئے:چین : داعش آپ کے بھائی نے بنائی “،نوعمرطالبہ کا جیب بش پر ’سیاسی حملہ

عدالت نے چیف سیکریٹری اور سیکریٹری داخلہ سے یہ بھی سوال کیا کہ اس کارروائی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کیا ایکشن لیا گیا ہے۔اپنے فیصلے میں عدالت نے کہا کہ آئی جی نے عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس تعینات کی گئی تھی تاہم وہ یہ نہیں بتا سکے ہیں کہ کیا یہ آپریشن قانونی تھا، یہ کس کی قیادت میں ہوا اور کس نے اس کی ہدایت جاری کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…