اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حب سے صدر مملکت ممنون حسین کے بیٹے سلمان ممنون پر حملہ کرنے والے 4 دہشت گرد پکڑے گئے ہیں گرفتار ملزمان دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہ چکے ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز صوبہ بلوچستان میں حب کے علاقے رمضان گوٹھ میں فرنٹیئر کور بلوچستان نے سرچ آپریشن کے دوران صدر مملکت ممون حسین کے بیٹے سلمان ممنون پر حملے میں ملوث 4 انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ کارروائی کے دوران ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے ۔ ملزمان نے گزشتہ روز سلمان ممنون پر حملہ کیا تھا جس میں وہ محفوظ رہے تھے ۔ ترجمان ایف سی کے مطابق چاروں گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور گرفتار ملزمان اس سے قبل بھی دہشت گردی کی بڑی وارداتوں میں ملوث رہ چکے ہیں اور مستقبل میں ملزمان دہشت گرد کارروائیوں کا ارادہ رکھتے تھے ۔ ایف سی نے چارون ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جہاں اہم انکشافات کی توقع ہے
مزید پڑھئے:چین : مائیکرو سافٹ ،نئی گیم متعارف کر اکر دنیا کو چیلنج کردیا