جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

آ ئین میں تر میم کر کے سیاسی جماعتوں کو مسلح جتھے قائم کرنے کی اجازت دی گئی، سپریم کورٹ

datetime 26  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) 18 اور 21 ویں ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران جسٹس اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم میں پارلیمنٹ کی جانب سے ایک سے زائد آرٹیکل میں ترمیم پورے آئین پر نظرثانی کے مترادف ہے جس کا پارلیمنٹ کے پاس مینڈیٹ ہے نہ اختیار۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے 18 ویں ترمیم کے حوالے سے جو اختیار استعمال کیا وہ آئینی نہیں۔ جسٹس سرمد جلال عثمانی نے کہا ہے کہ آرٹیکل 17 کے سب آرٹیکل 2 کو ختم کر کے سیاسی جماعتوں کو مسلح جتھے قائم کرنے کی اجازت دی گئی‘ سیاسی جماعتوں کی مرضی جو وہ کرتے پھریں انہیں روکنے والا کوئی نہیں ہو گا۔ اچھے کردار کا حامل صرف مسلمان تو نہیں ہو سکتا اچھا کردار تو کسی غیر مسلم کا بھی ہو سکتا ہے۔ ججز کی نامزدگی کا نیا طریقہ کیا ایلیٹ کلاس کا طریقہ ہے؟ اگر پھر کوئی آمر آ گیا اور اس نے سارا آئین اٹھا کر پھینک دیا تو پھر آئین کے حوالے سے دیئے گئے دلائل اور فیصلوں کا کیا ہو گا۔ جسٹس اعجاز افضل خان نے کہا ہے کہ جن کو پانچ سال کے لئے نااہل قرار دے دیا جاتا ہے ممکن ہے کہ وہ اپنے گناہوں اور خامیوں پر نادم ہو جائیں اور پھر اچھے کردار کے ساتھ اسمبلیوں میں آ جائیں اس لئے ان کو 5 سال بعد اہل قرار دیا گیا جبکہ اے کے ڈوگر نے دلائل میں صرف چیف جسٹس کے ذریعے ججز کی نامزدگی‘ وزیراعظم کا کئی بار اس عہدے کے لئے منتخب ہونے کو جائز قرار دینا‘ سیاسی جماعتوں میں پارٹی انتخابات نہ ہونا‘ اور 5 سال کی نااہلی کے بعد کسی شخص کو پارلیمنٹ کا رکن بننے کی اجازت دینے کو غیر آئینی‘ غیر قانونی اور غیر اسلامی قرار دیا ہے۔ علامہ اقبال نے کہا تھا کہ شیطان نے اللہ تعالیٰ سے کہا کہ اب میری ضرورتنہیں رہی کیونکہ میرے جانشین سیاستدان آ چکے ہیں۔ موجودہ جمہوریت نہیں امیروں کی امیروں کے ذریعے امیروں کے لئے حکومت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…