پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

کراچی ،رینجرز کے آپریشن کے دوران خود کش حملہ، 2 دہشت گرد ہلاک

datetime 26  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فقیر کالونی میں رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں حملہ آور ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا۔ تفصیلا ت کے مطابق رینجرز نے خفیہ اطلاع پر اورنگی ٹاو¿ن کے علاقے فقیر کالونی میں ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا تو علاقے میں واقع ایک گھر میں موجود دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور اس دوران ایک خودکش حملہ آور نے رینجرز کو دیکھ کر خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا، دھماکے کے نتیجے میں خودکش حملہ آور ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا۔فقیر کالونی میں آپریشن کے دوران رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور رینجرز پر دستی بم بھی مارے گئے جس کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری اور بکتر بند گاڑیاں بھی طلب کر لی گئیں جنہوں نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں 4 سے 5 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی جب کہ خودکش حملے کے بعد سرچ آپریشن میں حملے میں تباہ ہونے والے مکان کے ملبے سے ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…