منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہلمند میں طالبان جنگجوؤں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ، 19 پولیس اہلکار ہلاک، 7 فوجی زخمی

datetime 26  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قندھار (نیوز ڈیسک) افغان صوبہ ہلمند کے علاقے نوزاد میں طالبان جنگجوؤں نے پولیس ہیڈکوارٹر پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 19 پولیس اہلکار ہلاک اور 7 فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق ضلع نوزاد کے پولیس چیف نپاس خان، جو کہ طالبان کی جانب سے نشانہ بنائے جانے والے پولیس کمپاؤنڈ میں موجود ہیں، نے ٹیلی فون کے ذریعے میڈیا کو بتایا کہ طالبان نے کمپاؤنڈ پر حملے سے پہلے نو زاد کے علاقے میں قائم مختلف چیک پوسٹوں پر حملے کیے۔انہوں نے بتایا کہ طالبان نے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ اور گاڑیاں چھین کر کمپانڈ کی جانب پیش قدمی کی۔پولیس چیف نے کہا کہ انہیں حکومت کی جانب سے فوری مدد کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ افغانستان کا صوبہ ہلمند طالبان کا اہم گڑھ تصور کیا جاتا ہے جبکہ افغان حکومت کی جانب سے موسم گرما میں طالبان کی مبینہ کارروائیوں سے قبل ہی گذشتہ ماہ ایک بڑا ا?پریشن شروع کیا تھا۔پولیس چیف کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے پولیس ہیڈکوارٹر پر مسلسل فائرنگ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے اور طالبان کے جنگجوؤں نے نوزاد کے علاقے کی تمام سڑکیں بھی بند کردی ہیں۔دوسری جانب افغانستان کے صوبہ زابل میں ایک خود کش بمبار نے دھماکا خیز مواد سے لدا ٹرک سرکاری عمارت سے ٹکرا دیا۔

مزید پڑھئے:چین : جاپان ،تنہائی دور کرنے کے لئے تکیا تیار کر لیا

اس دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بھی بتائی جارہی ہے۔دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس سے آس پاس کی دیگر عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔پولیس چیف میر واعظ نور زئی نے بتایا کہ دھماکے میں ایک ہزار کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…