پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی وزیر دفاع کے بعد وزیر داخلہ نے بھی پاکستان کے خلاف اپنے عزائم ظاہر کر دئیے

datetime 26  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارت کے وزیرِ داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ملک کے وزیرِ دفاع کے اس بیان کی حمایت کی ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ بھارت کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دہشت گردوں کا استعمال کرنا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا ’پوری دنیا کو پتہ ہے کہ دہشت گردی کی پشت پناہی کون کر رہا ہے‘؟خیال رہے کہ بھارت کے وزیرِ دفاع منوہر پاریکر نے گذشتہ دنوں ایک پروگرام میں کہا تھا کہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کیلیے دہشت گردوں کو ہی استعمال کرنا چاہیے۔انھوں نے کہا ’یہ ضروری نہیں ہے کہ دہشت گردوں کوختم کرنے کے لیے ہمیشہ ہمارے فوجی ہی لڑیں۔ ہمیں دہشت گردوں کو مارنے کے لیے دہشت گرد استعمال کرنے چاہےءں۔‘راج ناتھ سنگھ نے سرتاج عزیز کے ردِ رعمل کا جواب دیتے ہوئے کہا ’سب کو معلوم ہے کہ کون دہشت گردی میں ملوث ہے۔‘؟بھارتی وزیرِ داخلہ نے کہا ’میں پاکستان سے یہ توقع کروں گا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف مہم میں بھارت کیساتھ مکمل تعاون کرے گا خاص طور پران حالات میں جب کہ اب وہ وہ خود دہشت گردی کا شکار ہے۔منوہر پاریکر اور راج ناتھ سنگھ کے بیانات ایک ایسے وقت میں آئے جب بھارت پاکستان تعلقات سر مہری کا شکار ہیں۔حالیہ مہینوں میں کئی بھارتی رہنماؤں نے پاکستان کے خلاف سخت بیانات دیے ہیں۔کراچی میں حالیہ دنوں ہونے والی دہشت گردی کی وارداتوں میں پاکستانی حکام بھارتی خفیہ ادارے را کے ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…