پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ترک صدرنے نیویارک ٹائمزکواوقات بتادی

datetime 25  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول(نیوزڈیسک ) ترکی کے صدر طیب اردوگان نے پیر کے روز نیو یارک ٹائمز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ‘اپنی اوقات میں رہنے’ کی تلقین کی ہے۔سات جون کے انتخابات سے قبل ترکی میں میڈیا کے حقوق کے حوالے سے تنازعے پر نیو یارک ٹائمز کے گزشتہ ہفتے کے ایک اداریے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس میں ‘بنیادی طور پر امریکا کو حکم جاری کیے گئے۔’استنبول میں ایک ٹیلی ویڑن خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا ‘ایک اخبار کی حیثیت سے آپ کو اپنی اوقات میں رہنا چاہیے۔’انہوں نے کہا ‘آپ ایسی تحریر لکھ کر ترکی کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہے ہیں۔ ایسے اداریے کو شائع کرنے سے آپ آزادی صحافت کی حد پار کررہے ہیں۔’نیو یارک ٹائمز نے جمعے کو ایک اداریہ شائع کیا تھا جس میں اردوگان کی حکومت پر میڈیا کے خلاف کریک ڈاو¿ن کرنے پر تنقید کی گئی تھی۔اداریے میں کہا گیا تھا کہ امریکا اور دیگر نیٹو اتحادی ترکی کو اس ‘تباہ کن راستے’ سے ہٹنے کے لیے زور دیں۔حالیہ مہینوں میں ترکی میں میڈیا کے کردار کے حوالے سے قانونی کارروائیاں کی گئی ہیں جن میں صحافیوں پر صدر کی توہین کرنے کے الزامات عائد کیے گئے۔ جون میں انتخابات سے قبل ترکی میں سیاسی تناو¿ اپنے عروج پر ہٰن جہاں حکمران پارٹی اے کے پی اپنی بالادستی قائم رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…