اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد میں پری بجٹ سیمینار اور پاکستان بھر کے چیمبرز کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے چاروں صوبے مستفید ہوں گے اور مغربی روٹ کو سب سے پہلے مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر سے خضدار رتو ڈیرو اور سکھر سے ملایا جائے گا جبکہ خضدار سے کوئٹہ اور ڈیرہ اسماعیل خان کو ملایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ احسن اقبال نے کہا کہ اس موقع کو ضائع کیا گیا تو قوم ترقی نہیں کر سکے گی۔ احسن اقبال نے کہا کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کمیشن تمام ترقیاتی منصوبوں میں فیڈریشن کی مشاورت حاصل کرے گی۔