پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ڈسکہ واقعہ کوئی نیامعاملہ نہیں ،پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ،رانا ثناءاللہ

datetime 25  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)ڈسکہ میں پولیس گردی کے واقعے کے حوالے سے سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ایک آدمی کے پاگل پن کی وجہ سے قابل مذمت واقعہ پیش آیا لیکن ایسے اکا دکا واقعات پیش آجاتے ہیں ۔نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ پولیس کو گولی چلانے کا کوئی اختیار نہیں ہے لیکن ڈسکہ میں وکلاءپر گولی چلانے والے نے غیر قانونی حرکت کی ہے اور حکومت اس کے خلاف کاروائی کرے گی ۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کے رد عمل کے بعد رانا ثناءاللہ نے جواب دیا کہ پرویز خٹک کی جانب سے درست بیان نہیں دیا گیا ۔پولیس کی جانب سے اکا دکا واقعات ہو جاتے ہیں اس لیے ایسے معاملات میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ڈسکہ واقعہ کوئی نیامعاملہ نہیں ،پریشان ہونے کی ضرورت نہیں .انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخواہ میں پولیس کو بہتر کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے جبکہ پنجاب کی جانب سے بھر پور اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے واقعات پر حکومت اپنا کام کر رہی ہے اس لیے اپوزیشن جماعتوں کوچاہیئے کہ اس موقع پر پوائنٹ سکورنگ کی بجائے حکومت کو بہتر تجاویز دیں تاکہ ملک میں بہتری لائی جا سکے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…