اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے حوالے سے افغان حکومت سے معاملات طے پاگئے ، جلد ہی مشروط رہائی عمل میں لا کر عوام کو خوشخبری دیں گے۔ ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ علی حیدر گیلانی کی بازیابی کیلئے افغان حکومت قابل ستائش کر دار ادا کر رہی ہے جس کی وجہ سے القاعدہ سے بیٹے کی مشروط بازیابی کیلئے معاہدہ طے پا گیا ہے جس سے جلد ہی علی حیدر گیلانی کی بازیابی یقینی ہو جائیگی۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ شہباز تاثیر کے حوالے سے معلوم نہیں لیکن بیٹے کے عوض چند قیدیوں کی رہائی کا معاملہ طے پا گیا ہے جس کیلئے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے بھی افغان صدر کو اعتماد میں لے لیا ہے جس کے بعد چند روز میں علی حیدر گیلانی تین سال بعد اپنے گھر ہونگے۔
مزید پڑھئے:چین : ایسی چیز جو قیمتی جواہرات سے بھی زیادہ مہنگی ہے