اسلام آباد(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں موسم نسبتاً گرم ، منی لانڈرنگ میں ملوث ماڈل ایان علی سر پر ٹوپی اور ہڈ پہنے آٹھویں بار بھی عدالت میں پیش ،بینکنگ کورٹ نے چالان مکمل نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا۔پانچ لاکھ ڈالر دبئی سمگلنگ میں ملوث ماڈل ایان علی اٹھویں بار بھی نرالے روپ میں عدالت میں پیش ہوئیں ، موسم گرم ہونے کے باعث حدت سے بچنے کے لیے ایان علی نے نہ صرف پی کیپ پہن رکھی تھی بلکہ خود کو ہڈ سے بچانے کی بھی کوشش کی۔ ماڈل کی پہلے کسٹم کورٹ میں والد سے ملاقات کرائی گئی مگر وکلاءکا کہنا ہے کہ والد راجہ حفیظ پانچ سال کی عمر میں چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ اس لیے ایان کا کہنا تھا کہ اب اس کا والد سے کوئی تعلق نہیں ، وہ ملاقات نہیں کرنا چاہتی۔ کسٹم جج کی عدم موجودگی کے باعث ماڈل ایان علی کو ایک بار پھر بینکنگ کورٹ کے جج صابر سلطان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج نے مکمل چالان پیش نہ ہونے پر کسٹم حکام کی سرزنش کی۔ کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ دو ملزمان سے تفتیش ہونا باقی ہے۔ ایک ملزم نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے جبکہ دوسرے کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لیے ہیں ، جلد تفتیش کر لیں گے ،عدالت نے دونوں ملزمان کا الگ چالان مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 28 مئی تک ملتوی کر دی۔
مزید پڑھئے:چین : بالی ووڈ کی باربی ڈول اپنے بڑھتے وزن سے پریشان